اہم خبریں

باجوڑ کے علاقہ سلارزئی میں کلائوڈ برسٹ ہو گیا،جانئے کتنا جانی و مالی نقصان ہوا

پشاور(  اے بی این نیوز          )باجوڑ کے علاقہ سلارزئی میں کلائوڈ برسٹ کا واقعہ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر روانہ کردیا گیا
ریسکیو اور ریلیف کارروائیوں کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، علی امین گنڈا پور کی ہدایت ۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ
کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ ریسکیو کارروائیوں کی خود نگرانی کریں۔
وزیر اعلی ٰ خیبرپختونخوا کی تمام ضلعی انتظامیہ خصوصا دیر اور سوات کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔
ان اضلاع میں جاری بارشوں اور موسمی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ ہائی الرٹ رہے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے تمام پیشگی حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

مزید پڑھیں :مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی اور جانی نقصان بے نقاب،ہوشربا رپورٹ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں