واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر نے پاک بھارت کشیدگی اور عالمی جنگی حالات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران کم از کم 6 یا 7 طیارے گر چکے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایک معاہدے کی خواہش رکھتے ہیں، جس سے عالمی سیاسی منظر نامے میں تبدیلی آ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین جنگ کو آسان سمجھا تھا، لیکن یہ جنگ سب سے مشکل ثابت ہوئی ہے۔”
ٹرمپ نے یوکرینی صدر کے ساتھ اپنی دوسری ملاقات کو بھی زیادہ اہم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس ملاقات سے خطے میں امن کے امکانات بہتر ہوں گے۔
ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ سمیت 6 مختلف جنگیں روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی امن قائم رکھنے کے لیے موثر سفارتی کوششیں بہت ضروری ہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں جمہوریت؟اقتدار عوام سے دور،معیشت آئی سی یو میں، اے بی این نیوز پر چشم کشا گفتگو