اہم خبریں

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں کل یوم سیاہ منایا جائے گا

سری نگر ( اے بی این نیوز   )بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں کل یوم سیاہ منایا جائے گا۔بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں کل یوم سیاہ منایا جائے گا۔

بھارت کے یوم آزادی پر کل (15 اگست) مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔

سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی جائے گی۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے، کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کو ظالم اور غاصب سمجھتے ہیں۔

حریت کانفرنس نے مزید کہا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کو اس کے یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔حریت کانفرنس نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعاگو ہیں۔

مزید پڑھیں :ہا نیہ عامر نے سب کو پیچھے چھوڑ کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں