اہم خبریں

اللہ خیر کرے !عمر ایوب نے ڈھائی سو فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا دی

تربیلا (اے بی این نیوز     )تربیلا میں یوم آزادی کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے منفرد انداز میں تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے قومی پرچم اور پی ٹی آئی کے پرچموں کے ساتھ تربیلا جھیل کے اوپر ڈھائی سو فٹ کی بلندی سے پیرا گلائیڈنگ کی، جس کا منظر دیکھنے والے شہریوں نے جوش و خروش سے استقبال کیا۔

زمین پر اترنے کے بعد عمر ایوب نے اپنے پیغام میں کہا کہ جشن آزادی کی خوشی کے ساتھ حقیقی آزادی کے لیے بھی کوششیں جاری رکھنی ہوں گی۔ انہوں نے “وزیراعظم عمران خان زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعرے بلند کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خودمختاری کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مقامی افراد کے مطابق عمر ایوب کا یہ اقدام نہ صرف جشن آزادی کی تقریبات میں رنگ بھر گیا بلکہ عوام میں حب الوطنی کا جذبہ بھی مزید بڑھا دیا۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے ایک اور افسوسناک خبر آگئی،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں