اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فورس کمانڈ کی تشکیل جنگی صلاحیت کی جانب اہم سنگ میل ہے۔
اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ایٹمی طاقت کسی بھی طرح جارحانہ ذہنیت نہیں رکھتی۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ حق کی جنگ نے ثابت کر دیا کہ ہم اس آزادی کے تحفظ کی طاقت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف آزادی کی جنگ نہیں بلکہ دوقومی نظریے کی فتح ہے۔ میں تحریک پاکستان کے تمام قائدین اور کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یوم آزادی کو حق کی جنگ کا نام دیا ہے، چار دن میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ ہندوستان کی آنے والی نسلیں اس شکست کو یاد رکھیں گی، سچائی کی جنگ نے ثابت کر دیا کہ ہم اس آزادی کی حفاظت کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ اس لیے کیا کہ اسے گھمنڈ تھا کہ وہ اپنی فوجی طاقت سے پاکستان کو زیر کر لے گا، ہمارے دوست ممالک نے مشکل وقت میں ہمارے حوصلے بلند کئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کی ایٹمی طاقت کے مقابلے میں ایٹمی طاقت کے حصول کا راستہ اختیار کیا، ہماری ایٹمی طاقت کسی بھی طرح جارحانہ ذہنیت نہیں رکھتی۔
مزید پڑھیں :16 اگست سے پیٹرول کی نئی قیمتیں،جانئے فی لٹر کیا ہو گی