اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کا مقابلہ جنگ میں کیا اور انہیں شکست دی۔ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی بھارت کو عبرت ناک شکست دی۔ بھارت ہر میدان میں ناکامی کے بعد بزدلانہ حرکتیں کر رہا ہے۔
بھارت انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو سہولت دے رہا ہے۔ بھارت نے سندھ کے پانی پر تاریخی حملے کا اعلان کیا۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی کوشش کی۔ ہم دنیا کو پیغام دیں گے کہ کراچی والے سندھ کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔
ہم پارٹی سطح پر اور جنگ کے میدان میں بھی مقابلہ کریں گے۔ پاکستان کے ہر شہر کے عوام سندھو کے دفاع کے لیے آواز اٹھائیں گے۔ بھارت کو عالمی قانون کے مطابق سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا۔
کراچی والوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان کے پانی کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں کے فور منصوبہ جلد از جلد مکمل کرائیں۔ کے فور منصوبے کیلئے شہباز سپیڈ سے رابطہ کیا تھا لیکن شہباز سلو مل گیا ہے۔
ایسا نہیں ہوسکتا پنجاب کیلئے شہباز سپیڈ کراچی کیلئے شہباز سلو ہوجائے۔ کوشش ہوگی وزیراعظم سے بات کرکے پانی کو200 ایم جی ڈی کرایا جائے۔ ڈی منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا اور کراچی و حیدرآباد کے عوام فائدہ اٹھائیں گے۔
حیدرآباد کے عوام نے اگلے سال منصوبے کی تکمیل کا وعدہ کیا ہے۔ پچھلے سال حیدرآباد کے لیے پانی پہنچانے کا پہلا الٹیشن پلان مکمل کیا گیا۔ اگلے سال دوسرا اور تیسرا الٹیشن پلان بھی افتتاح کے لیے تیار ہیں — ۔ کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی کام عوام کے اعتماد کی وجہ سے ممکن ہوا — ۔
میئرز نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کر کے شہر کی ترقی پر توجہ دی — ۔ نفرت پھیلانے والے سیاستدان الگ نام اور پرچم کے باوجود ایک ہی طریقہ استعمال کر رہے ہیں ۔ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے انہیں جنرل الیکشن میں پہچان کر شکست دی — ۔
آنے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام صرف کام کرنے والے کو ووٹ دیں گے اور نفرت پھیلانے والوں کو رد کریں گے۔
مزید پڑھیں :پاکستان کی معیشت،موڈیز نے اچھی خبر سنا دی،جا نئے کیا