راولپنڈی (اے بی این نیوز)علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارا کام صرف بانی پی ٹی آئی کا پیغام عوام تک پہنچانا ہے۔
بانی نے کہا ہے 14 اگست کو عوام حقیقی آزادی کیلئے نکلیں۔
انشاء اللہ بانی بھی باہر آئیں گے یہ سزائیں ہوا میں اڑ جائیں گی۔ ہم عدالتوں کو پورا موقع دے رہے ہیں۔ کے پی میں آپریشن پر مقامی لوگوں کے پیغامات ہمیں آتے ہیں۔
علیمہ خان کی داہگل ناکے سے اڈیالہ جیل پیدل جانے کوشش۔
پولیس نے علیمہ خان کو روک دیا۔ علیمہ خان اور پولیس اہلکاروں کے مابین تکرار۔ بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیازاللہ نیازی بھی داہگل ناکے پر پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں :بحریہ ٹاون پراپرٹی نیلامی کیس ،کل چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا