اسلام آباد (اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے 14 اگست سے اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 18 سے 21 اگست تک کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے ندیوں اور نالوں میں ممکنہ سیلاب کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، لاہور، پشاور اور نوشہرہ کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
محکمے نے کمزور بنیادی ڈھانچے کو ہونے والے ممکنہ نقصان اور درختوں کے اکھڑ جانے کے بارے میں بھی خبردار کیا۔ سیاحوں اور مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پیشین گوئی کی مدت کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں :فیلڈ مارشل کے دور ہ امریکا کے بعد پاک امریکا تعلقات میں غیر متوقع پیشرفت ہوئی،برطانوی جریدہ