لندن(اے بی این نیوز)برطانوی جریدے نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا پر رپورٹ جاری کر دی،رپورٹ کے مطابق
فیلڈ مارشل نے جنر ل مائیکل کو ریلا کی ریٹائر منٹ تقریب میں شرکت کی۔
امریکا میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے بھی ملاقات ہوئی۔ فیلڈ مارشل کے دور ہ امریکا کے بعد پاک امریکا تعلقات میں غیر متوقع پیشرفت ہوئی۔
امریکا نے پاکستان پر 19 اور بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا۔ امریکا صدر نے پاکستان میں تیل کے ذخائر کی ترقی کیلئے معاہدے کا وعدہ کیا۔
پاکستان نے امریکا کو توانائی ، معدنیات اور کرپٹو میں سرمایہ کاری کے مواقع دیئے۔
مودی اور ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان نے داعش کے ایک بڑے دہشتگرد کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان نے اعلیٰ سفارتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلقات برقرار رکھے۔
پاکستان نے امریکا ، چین ، ایران ، روس کیساتھ بیک وقت تعلقات قائم رکھے ۔ امریکا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطے میں سٹریٹجک ثالث کا ر کے طور دیکھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد کے داخلی راستوں سے کونسی ٹریفک کو داخل نہیں ہو نے دیا جائیگا،جا نئے تفصیلات