اسلام آباد (اے بی این نیوز) سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہم سزائیں براداشت کرلیں گے لیکن بانی پی ٹی آئی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،
ہم نہ پہلے سزاؤں سے ڈرے ہیں اور نہ آگے ڈریں گے۔
اکابرین نے آئین بناکر پاکستان پر احسان کیا ہے۔
1973 کا آئین ہمارے اکابرین کی محنت کا نتیجہ ہے۔ وہ سینیٹ میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
آئین کے موجد ذوالفقار علی بھٹو، مفتی محمود، عبدالولی خان اور دیگر رہنما تھے۔
اکابرین نے مل بیٹھ کر آئین بنایا، اختلافات ختم کیے۔
سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان کو متحد رکھنے میں آئین نے اہم کردار ادا کیا۔
اپریل 1973 کو بھٹو اور عبدالحفیظ پیرزادہ نے آئین قبول کیا۔
73 کے آئین میں عدالتوں اور پارلیمنٹ کی آزادی کی ضمانت دی گئی۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے مقدمات کا تعلق عدالت اور ملزم کا ہے، اعظم نذیر تارڑ