اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا تعلق عدالت اور ملزم کا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔
نیشنل اسمبلی میں حنیف عباسی کے کیس پر بحث ہوئی۔ عرفان صدیقی کو بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز سب جیلوں میں رہے۔
نواز شریف کو بیمار بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر آنا پڑا ۔ وہ سینیٹ اجلاس میں اظہار ار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
لیڈر آف اپوزیشن قومی و صوبائی اسمبلی مہینوں قید رہے۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں طے شدہ ایشوز پر بات ہوئی۔ احتجاج یا تقریر سے انصاف نہیں ملا، قانونی طریقہ اپنایا۔
کنوکشن سے اختلاف ہو سکتا ہے، فیصلہ اپیل کے عمل کے مطابق ہوگا ۔
سیاست میں ایک دوسرے کو مضبوط کرنا اور مکالمہ ضروری ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر سزاؤں کی بارش کردی گئی، علی ظفر