اہم خبریں

گھر بیٹھے نادرا میں پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کا آغاز

لاہور(اے بی این نیوز) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پیدائش اور وفات کے لیے یونین کونسل کے چکر لگانے والے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی۔

نادرا نے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے شہریوں کی آسانی کے لیے پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا۔

جی ہاں، شہری اب گھر بیٹھے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے متعلقہ یونین کونسل میں پیدائش اور وفات کی آن لائن اندراج کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت درج ذیل اضلاع میں فراہم کر دی گئی ہے:۔

چکوال (71 یونین کونسلز)

جہلم (44 یونین کونسلز)

ننکانه صاحب (65 یونین کونسلز)

نادرا کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت بہت جلد یہ سہولت پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں۔فیصل آباد: 20 بچوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

متعلقہ خبریں