کوئٹہ(اے بی این نیوز) بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک ہفتے سےمعطل ہے۔
صوبے میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک ہفتے سے معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان صوبائی حکومت نے بتایا کہ ڈیٹا انٹرنیٹ سے دہشتگرد تنظیموں کو رابطے میں سہولت فراہم ہوتی ہے۔
ترجمان کے مطابق دہشتگردی کے واقعات کے تناظر میں موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ کیا ہے اورصوبے میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس اگست کے مہینے میں معطل رہے گی۔
مزید پڑھیں۔اسلام آباد میں مقامی سطح پر کل 13 اگست کو عام تعطیل کا اعلان