اہم خبریں

کرک: ڈی ایچ کیو اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد

کرک(اے بی این نیوز)کرک میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اسپتال کے ایم ایس کے مطابق نرس اسپتال سے ڈیوٹی کےبعد ہاسٹل گئی تھی جس کی لاش ہاسٹل سے ہی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا اور واقعےکی تحقیقات کےلیےکمیٹی بنادی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی نرس کی موت کی حتمی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

مزید پڑھیں۔بیلا روس میں 10 ہزار پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کا سنہری موقع

متعلقہ خبریں