اہم خبریں

بھارتی جارحیت کا فوری جواب دینے کا اعلان،پاکستان نے “ایٹمی بلیک میلنگ” کے بھارتی بیانیہ کو گمراہ کن قرار دیدیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )پاکستان کی بھارتی وزارت خارجہ کے غیر سنجیدہ اور حقائق مسخ کرنے والے بیان کی شدید مذمت۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد اور سیاق و سباق سے ہٹ کر قرار دیا۔
پاکستان نے “ایٹمی بلیک میلنگ” کے بھارتی بیانیہ کو گمراہ کن قرار دیا۔
پاکستان طاقت کے استعمال اور دھمکی کا مخالف ہے، بھارت کی جنگی جنونیت ناقابل قبول ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ
پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، مکمل سول کنٹرول کے تحت کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم موجودہے۔
دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی موثر کارروائیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔
بھارتی الزامات غیر ذمہ دارانہ اور ثبوت سے خالی ہیں۔
بھارت کا تیسرے ممالک کو معاملے میں گھسیٹنا سفارتی اعتماد کی کمی ظاہر کرتا ہے۔
پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا فوری اور برابر جواب دینے کا اعلان کیا۔
کسی بھی کشیدگی کی ذمہ داری بھارتی قیادت پر عائد ہوگی۔

مزید پڑھیں :واشنگٹن کی خراب صورتحال،نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کر د یئے گئے،نیویارک ،لاس اینجلس کے حا لات قابو سے باہر،ایمر جنسی نافذ

متعلقہ خبریں