اہم خبریں

آج کا فیصلہ پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والی سوچ کیخلاف ہے ، دانیال چودھری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ عدالت کا حالیہ فیصلہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ اس سوچ کے خلاف ہے جو پاکستان کے خلاف سازشیں کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہذب معاشروں میں پارلیمنٹ کے دروازے توڑنے، جلاؤ گھیراؤ یا عوامی و نجی املاک کو نقصان پہنچانے جیسے اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے اہم سنگ میل ہے، اور ایسے رویوں کو روکنا ضروری ہے جو ریاستی اداروں اور عوامی اعتماد کو نقصان پہنچائیں۔

مزید پڑھیں :سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا شاہ محمود بری، دیگر کو 10اور 5سال قید کی سزا

متعلقہ خبریں