اہم خبریں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے پاور ڈویژن کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے پاور ڈویژن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار 191 ارب روپے کے نقصانات میں کمی کی ہے، جو ایک بڑی پیش رفت ہے۔ اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے توانائی اور وفاقی وزیر برائے توانائی کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

سینیٹر محسن عزیز نے اعلان کیا کہ پاور ڈویژن کو اس کارنامے پر تعریفی اسناد پیش کی جائیں گی۔ کمیٹی نے بجلی کے ویلنگ چارجز میں نمایاں کمی کو عوام اور صنعتوں کے لیے ریلیف قرار دیتے ہوئے اسے ایک تاریخی قدم کہا۔ اجلاس میں بعض سینیٹرز نے بطور خراج تحسین دنبہ پیش کرنے کی پیشکش بھی کی، جس پر ماحول خوشگوار ہو گیا۔

کمیٹی نے سرکلر ڈیٹ میں 780 ارب روپے کی کمی کو بھی بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ پاور ڈویژن نے معاملات کو بہتر حکمت عملی کے ساتھ حل کیا ہے، جس سے توانائی کے شعبے میں استحکام پیدا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کی نیلامی؟یہ کسی خفیہ آپریشن کا نتیجہ ہے،سلمان اکرم راجہ

متعلقہ خبریں