اہم خبریں

عمران خان ڈیل کرینگے یا معافی مانگیں گے،محمد علی درانی نے بہت بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ ملک کی اصل ترجیحات ہی پاکستان کے حقیقی مفادات ہیں، لیکن موجودہ حالات میں عوام بڑھتی ہوئی بے چینی کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق حکومتی مشینری مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، اور پچھلے دو سال میں عام شہریوں کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی شعبہ نہیں بچا جس میں عوام کو دھوکہ نہ دیا گیا ہو۔ انصاف کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے، اور عوام خود کو بے بس محسوس کر رہے ہیں۔ کراچی کے تاجروں اور چیمبر آف کامرس نے بھی حکومتی پالیسیوں پر عدم اطمینان ظاہر کیا ہے، جبکہ بزنس کمیونٹی پریشانی کے عالم میں حکام اور فیلڈ افسران سے ملاقاتیں کر رہی ہے۔

اے بی این نیوز کے پروگرام “ڈیبیٹ ایٹ ایٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ غیر منتخب حکومت کا بوجھ اسٹیبلشمنٹ طویل عرصے تک نہیں اٹھا سکتی۔ اگر کارکردگی میں بہتری نہ آئی تو حالات کو برداشت کرنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل یا معافی پر راضی نہیں ہیں، اور پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تنازع کی جڑ پی ڈی ایم ہے۔

ان کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاست میں حالیہ دنوں میں سخت لہجے اور کشیدگی میں کمی آئی ہے، اور امکان ہے کہ دونوں کے تعلقات معمول پر آ سکتے ہیں۔ محمد علی درانی نے یہ بھی کہا کہ حکومت کرپٹ بیوروکریٹس کی فہرستیں تیار کر رہی ہے، لیکن پچھلے چار سال میں کوئی بڑا معاشی اشاریہ بہتر نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ کا چین کو آڑے ہاتھوں لینے کا ارادہ بے نقاب،روس سے تیل خریدنے پر ٹیرف لگا نے پر غور

متعلقہ خبریں