لاہور (اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب کے طلبہ کے نام ایکس پر پیغام۔ پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں۔
ہونہار سکالرشپ پروگرام سے 80 ہزار نوجوانوں کو اڑان کے پر دیے گئے۔
50ہزار طلبہ پہلے ہی ہونہار سکالرشپ سے فیض یاب۔
مزید 30 ہزار ہونہار سکالرشپ دیے جائیں گے، تعداد بڑھائی جائے گی۔
پروگرام 67 فیوچر پروف ڈسپلنز میں مواقع فراہم کر رہا ہے۔
پنجاب کے طلبہ کو وہ صلاحیتیں اور مواقع دیے جا رہے ہیں جن کے وہ حقدار ہیں۔
ہونہار سکالرشپ کے اگلے فیز کے لیے پورٹل کھل چکا ہے۔
طلبہ یقین کے ساتھ اپلائی کریں اور شوق سے تعلیم حاصل کریں۔
طلبہ کی کامیابی میرا سب سے بڑا فخر ہے۔
مزید پڑھیں :بھارت کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف پاکستان نے کامیاب سفارتی جنگ لڑی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر