اہم خبریں

بھارت خود کو بطور ’وشوا گرو‘ پیش کرنا چاہتا ہے، عملی طور پر ایسا کچھ نہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر

واشنگٹن (اے بی این نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب ،انہوں نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ بیرون ملک پاکستانی عزت و وقار کا سرچشمہ ہیں۔
بیرون ملک پاکستانی برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہیں۔ بھارت خود کو وشوا گرو کہتا ہے، حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی راکی دہشتگرد سرگرمیوں پر عالمی سطح پر تشویش۔
کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، کلبھوشن کیس واضح مثالیں ہیں۔
بھارت کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف پاکستان نے کامیاب سفارتی جنگ لڑی۔ بھارتی جارحیت نے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی۔ پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پُرعزم اور بھرپور جواب دیا۔ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔
مقبوضہ کشمیر کوئی اندرونی معاملہ نہیں، بلکہ نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے۔ قائداعظم نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر پاکستان مکمل عملدرآمد کا حامی ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کو تعمیری اور پائیدار راستے پر گامزن کرنا مقصد ہے۔
غزہ میں نسل کشی بدترین انسانی المیہ ہے۔ افغانستان سے دہشتگرد تنظیمیں پاکستان کے خلاف متحرک ہیں۔ دہشتگردوں کیلئے کوئی ہمدردی نہیں، مکمل قوت سے انصاف ہوگا۔ سوشل میڈیا ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں افراتفری پھیلانے کا ذریعہ بھی ہے۔
نئی نسل کی سوچ اور ترجیحات کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے۔ امریکہ کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے سے بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے۔ بیرون ملک پاکستانی عزت و وقار کا سرچشمہ ہیں۔ بھارت خود کو وشوا گرو کہتا ہے، حقیقت اس کے برعکس ہے۔
پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پُرعزم اور بھرپور جواب دیا۔ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ مقبوضہ کشمیر کوئی اندرونی معاملہ نہیں، بلکہ نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے۔
قائداعظم نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
اقوام متحدہ کی قراردادوں پر پاکستان مکمل عملدرآمد کا حامی ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کو تعمیری اور پائیدار راستے پر گامزن کرنا مقصد ہے۔ غزہ میں نسل کشی بدترین انسانی المیہ ہے۔ افغانستان سے دہشتگرد تنظیمیں پاکستان کے خلاف متحرک ہیں۔ دہشتگردوں کیلئے کوئی ہمدردی نہیں، مکمل قوت سے انصاف ہوگا ۔
سوشل میڈیا ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں افراتفری پھیلانے کا ذریعہ بھی ہے۔ نئی نسل کی سوچ اور ترجیحات کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے۔ امریکہ کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے سے بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے۔ سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے ساتھ معاشی تعاون و سرمایہ کاری جاری ہے۔
64 فیصد نوجوان آبادی مستقبل کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرے گی ۔ بھارت کے خلاف حالیہ کامیابی قوم، قیادت اور افواج کی مشترکہ کاوش ہے۔ آئیے اپنے آباؤ اجداد کی میراث کے ساتھ نئے جذبے سے آگے بڑھیں۔

مزید پڑھیں :جب ظالم اکٹھے ہیں تو مظلوموں کو بھی اکٹھا ہونا ہوگا،علامہ راجہ ناصر عباس

متعلقہ خبریں