اہم خبریں

فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز نہیں ۔ عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان۔ کہا الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔ سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔ کوہستان سکینڈل صوبے کا نہیں وفاق کا معاملہ ہے۔ الزام ہم پر ڈالا جا رہا ہے۔ 17 ماہ میں خیبر پختونخوانے 250 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ ہمیں قرضوں میں ڈوبا ہوا صوبہ ملا۔ دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کا اعتماد بحال کرنا سب سے بڑی ترجیح ہے۔ جرگوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ عوام کی رائے فیصلہ کن ہوگی۔ پولیس و فوج کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
مزید پڑھیں :جمہوریت و پارلیمان کو مضبوط بنانے کیلئے سیاسی قوتوں کو متحد ہونا ہوگا، ایازصادق

متعلقہ خبریں