اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان کی پارلیمان کے قیام کے 78 سال مکمل ۔ سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا پہلی قومی اسمبلی کے ارکان کو خراجِ عقیدت۔ کہا قانون ساز اسمبلی کا قیام بانیانِ پاکستان کی جمہوری سوچ کا عکاس ہے۔ اپنے پیغام میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بانیانِ پاکستان کا لگایا ہوا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے۔ پارلیمان کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی ہی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔ جمہوریت و پارلیمان کو مضبوط بنانے کیلئے سیاسی قوتوں کو متحد ہونا ہوگا۔ عوام تک بروقت معلومات کی فراہمی کیلئے قومی اسمبلی میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ پاکستان کی پارلیمان شمسی توانائی پر چلنے والی دنیا کی پہلی پارلیمنٹ ہے۔
مزید پڑھیں :پتہ نہیں تھا پاکستان کا ردعمل کتناتباہ کن ہوسکتا ہے،بھارتی آرمی چیف
