اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمیر نیازی نے اے بی این نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی طو پر کل جمعے کے ہمارا سیشن تھا دن گیارہ بجے شیر افضل مروت صاحب بھی آئے تھے۔وہاں مختلف ایم پی اے ایم این اے سے ملاقات ہوئی ہے۔
جس خبر کا حوالہ دیا جارہا ہے ایسی نہ کوئی بات وہاں پر ہوئی میرے سامنے تو ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی اس طرح کے کسی ایشو پر بات ہوئی ہے میں سمجھتا ہوں کہ غیر ضروری ٹاپ کو زیر بحث لارہے ہیں بنیادی طور پر نہ سلمان راجا صاحب نے اس چیز کا فیصلہ کیا۔
یہ ڈائریکٹ عمران خان کی طرف سے آیاہے شیر افضل مروت صاحب کیلئے بہتر یہی ہے کہ عمران خان صاحب کے آنے کا انتظار کریںوہ آتے ہیں اگر ان کو واپس لے لیں پہلے بھی فیصلہ انہی کا ہے آگے بھی انہی کا فیصلہ ہوگا۔
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر فیصلہ کیا کس نے ہے جب چیئرمین عمران خان نے خود اس چیز کا فیصلہ کیا ہے ان سے اوپر تو کوئی اتھارٹی نہیں بیٹھی نہ جب انہوں نے تمام فیکٹر کو تمام چیزوں کو ان کنفیڈریشن لیکر یہ فیصلہ کیا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کو یہ فیصلہ ماننا چاہئے اسی چیز کو ماننا چاہئے اگر خان صاحب اس فیصلے کو واپس لیتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے ۔
m مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف کیوریٹر نے استعفیٰ دیدیا