اہم خبریں

مانچسٹر پولیس کا حیدر علی کیس میں بڑی پیش رفت

لاہور(اے بی این نیوز)قومی بلے باز حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں مبینہ زیادتی کے الزام میں درج مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ ان کے شہر سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ حیدر علی 23 جولائی کو کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مانچسٹر گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے حیدر علی کو شہر سے باہر جانے سے منع کیا تھا تاہم پابندی کے باوجود وہ 23 جولائی کو کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے برسٹل سے مانچسٹر چلے گئے۔ حیدر علی کو مانچسٹر پولیس نے 5 اگست کو میچ کے آخری دن ڈریسنگ روم سے گرفتار کیا تھا۔

مانچسٹر پولیس کا کہنا تھا کہ 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے 24 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 23 جولائی کو مانچسٹر میں پیش آیا، ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے، متاثرہ شخص کو افسران کی جانب سے مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد ایئرپورٹ 8روز کے لیے بند رہے گا، خبروں کی تردید

متعلقہ خبریں