اسلام آباد(اے بی این نیوز) یوم آزادی کی تقریبات اور فضائی سرگرمیوں کے باعث 14 اگست سے پہلے مخصوص دنوں اور اوقات میں پروازیں عارضی طور پر معطل رہیں گی۔
ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق 11 سے 13 اگست تک اسلام آباد ایئرپورٹ پر رات 8 بجے سے رات 10 بجے تک پروازیں بند رہیں گی،اس دوران ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان گھنٹوں کے دوران پروازیں شیڈول نہ کریں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ یہ پابندی صرف مختصر مدت کے لیے ہوگی اور ایئرپورٹ پر پروازیں ان گھنٹوں کے علاوہ معمول کے مطابق جاری رہیں گی ،یوم آزادی کی تیاریوں اور ریہرسلوں کے لیے نوٹم جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:نئی صنعتی پالیسی تیار، رواں ماہ وفاقی کابینہ سے منظوری متوقع