اہم خبریں

نیا سمارٹ پی او سی کارڈ کیسے حاصل کیا جائے؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نیا اسمارٹ پاکستان اوریجن (پی او سی) کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ بتا دیا۔

درخواست کا طریقہ کار:

پہلی مرتبہ پی او سی حاصل کرنے کے لیے آپ نے اپنے اہلخانہ جیسے ماں، باپ، بہن، بھائی، بیٹا یا بیٹی کے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے اپلائی کرنا ہے، پاک آئی ڈی اکاؤنٹ پر لاگ ان کریں۔

درخواست کسی قریبی خاندانی رکن کے نادرا اکاؤنٹ کے ذریعے جمع کرانا۔

ایک گواہ کی تفصیلات فراہم کرنا اور معاون دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوگی۔

درخواست جمع کرانے کے بعد، نادرا اس کا جائزہ لے گا، منظوری اور ادائیگی کے بعد، کارڈ فراہم کردہ پتے پر پہنچا دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:حکومت مفتاح اسماعیل کے خلاف ثبوت فراہم کرے، ورنہ اخلاقی طور پر معافی مانگے، شاہد خاقان عباسی

متعلقہ خبریں