اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاق میں صحت سہولت کارڈ کو مستقل کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے کر ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاق میں صحت سہولت کارڈ کو مستقل کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مصطفیٰ کمال، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری منصوبہ بندی، ہیلتھ کارڈ پروگرام کے سربراہ محمد ارشد اور سی ای او سٹیٹ لائف انشورنس شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کمیٹی کو ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ ہیلتھ کارڈ کے اخراجات موجودہ بجٹ سے پورے کیے جائیں یا ترقیاتی بجٹ سے فنڈز مختص کیے جائیں۔
وفاق میں ہیلتھ کارڈ کی یونیورسل کوریج سے لاکھوں خاندان مستفید ہوں گے۔اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ضلع تھرپارکر کے شہری بھی وفاقی ہیلتھ کارڈ پروگرام کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں :چکن گونیا کی وبا پھیل گئی، ہزاروں افراد متاثر ہو گئے