کراچی ( اے بی این نیوز )ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا فی تولہ 300 روپے سستا ہو کر 362,400 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی سے 310,699 روپے اور 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 236 روپے کمی سے 284,817 روپے ہوگئی۔
دریں اثناء عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 397 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مزید پڑھیں :ڈینگی،خطرناک مچھروں کے حملے جاری