اہم خبریں

ڈینگی،خطرناک مچھروں کے حملے جاری

راولپنڈی (  اے بی این نیوز   )انسداد ڈینگی مہم اور ڈینگی مچھروں کے حملے جاری ۔ گزشتہ پچیس گھنٹوں میں ڈینگی پازٹیو کے چار مزید مریض اگے۔

ا بتک ڈینگی کنفرم مریضوں کی تعداد 47 ہوگئی ۔ چار نئے ڈینگی مریضوں میں 2 مری 1 ٹیکسلا 1 راولپنڈی سے ہے۔
راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 4175 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی۔

10 مریض اسپتال میں داخل، 5 کنفرم کیسز زیرِ علاج ہیں۔ 1180 گھروں کی چیکنگ، متعدد مقامات پر لاروا کی نشاندہی۔
3448 چالان اور 37 لاکھ 83 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول۔
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2061 ایف آئی آرز درج۔ 17 کیسز میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں رپورٹ۔
پوٹھوہار رورل میں 11، کہوٹہ میں 1 کیس سامنے آیا۔ شہریوں کو گھروں میں پانی جمع نہ کرنے کی ہدایت۔
ڈینگی مچھروں سے بچنے کے لیے شہری احتیاط برتیں ۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں