اہم خبریں

پاکستانی کرنسی کو مسلسل جھٹکے، ڈالر مزید 6 روپے 65 پیسے مہنگا

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل گرائوٹ کا سامنا ، انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 6 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے کا ہو گیا۔آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز سے اب تک ڈالر 6 روپے 65 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹر بینک میں اس وقت امریکی ڈالر کا بھاؤ 278 روپے ہے۔انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 271.35 روپے تھا جو کہ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح تھی۔

متعلقہ خبریں