اہم خبریں

پنجاب پولیس کے 15 افسران اور اہلکار قائداعظم اور صدارتی پولیس میڈل کیلئے نامزد

لاہور(اے بی این نیوز)وزیر اعلی پنجاب نے پولیس کے 15افسران اوراہلکاروں کوقائداعظم پولیس میڈل اورصدارتی پولیس میڈل دینےکی منظوری دیدی،اہلکاروں نےمشکل حالات میں جان کی پرواہ کیےبغیربہادری کا مظاہرہ کیا۔

پولیس کےمطابق چار افسران اور اہلکاروں کو قائد اعظم پولیس میڈل جبکہ گیارہ افسروں اور اہلکاروں کو صدارتی پولیس میڈل کیلئےنامزدکیاگیا،وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےمنظوری کے بعد محکمہ داخلہ نے متعلقہ محکموں کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

قائداعظم پولیس میڈل پانےوالوں میں شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف بھی شامل ہے،جبکہ صدارتی پولیس میڈل کیلئےنامزد کیےجانے والوں میں سابق ڈی پی او میانوالی اختر فاروق بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بھلوال،4 بہنوں نے زہریلی گولیاں کھالیں ،اسپتال منتقل

متعلقہ خبریں