اہم خبریں

بھلوال،4 بہنوں نے زہریلی گولیاں کھالیں ،اسپتال منتقل

بھلوال (اے بی این نیوز)بھلوال میں چار بہنوں نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق بھلوال کے گاؤں چک 7 شمالی میں 4 بہنوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں، چاروں لڑکیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے متاثرہ بچیوں کی والدہ کے مطابق زہریلی گولیاں کھانے والی لڑکیوں کی عمریں 18 سے 12 سال کے درمیان ہے۔والدہ کا کہنا ہے کہ باہر سے گھر آئی تو چاروں بچیوں کو بےہوشی کی حالت میں پایا، چاروں بچیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد پر مزید 14 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج ہلاک

متعلقہ خبریں