اسلام آباد (اے بی این نیوز) سینیٹ سیکرٹریٹ کا انوکھا کارنامہ ، شبلی فراز کو نااہلی اور فراغت کے باوجود انکوائری کمیٹی میں شامل کرلیا ۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے 7 اگست کو شبلی فراز سمیت دیگر ارکان پر مشتمل انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن کیا ۔
انکوائری کمیٹی جوائنٹ سیکرٹری کے خلاف ویزا کیس کی انکوائری کے لیے تشکیل دی گئی ہے ۔
پانچ رکنی انکوائری کمیٹی کے کنوینئر سینیٹر سلیم مانڈوی والا ہیں ۔
کمیٹی کے ارکان میں سینیٹر سید شبلی فراز، سینیٹر انوشہ رحمان ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ محمد اعظم شامل ہیں۔
مزید پڑھیں :سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرشبلی فراز بھی ڈی نوٹیفائی