اہم خبریں

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوسیالکوٹ کےجسمانی ریمانڈکاتحریری فیصلہ جاری

لاہور ( اے بی این نیوز   ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوسیالکوٹ کےجسمانی ریمانڈکاتحریری فیصلہ جاری۔ تحریری فیصلہ کے مطابق تفتیشی افسرنےمزیدجسمانی ریمانڈکی درخواست کی۔
تفتیشی رپورٹ کےمطابق ملزم محمداقبال کےقبضےسےریکوری ہوئی۔ اینٹی کرپشن دستاویزات کے مطابق
ملزم سے4لاکھ70ہزارکمرشل پلاٹس کی فائلیں بھی ریکورکیں۔ ملزم محمداقبال سےساڑھے5کروڑ سےزائدکی نقدی رقم برآمد ہوناباقی ہے۔ فیصلہ کے تحت تفتیشی افسرنےملزم کیخلاف ثبوتوں کیلئےجسمانی ریمانڈکی استدعا کی۔
ملزم محمداقبال کا4روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکیاجاتاہے۔ تفتیشی افسر شفاف طریقےسےمقررہ وقت تک تفتیش کریں۔ ملزم کودوبارہ11اگست کوپیش کیاجائے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ بشریٰ انورنےجسمانی ریمانڈکی درخواست کاتحریری فیصلہ جاری کیا۔

مزید پڑھیں :رجسٹرڈعازمین حج سےدرخواستوں کی وصولی ہفتہ9اگست تک جاری رہےگی، بینکوں کی برانچزکھلی رہیں گی

متعلقہ خبریں