اہم خبریں

بھارت سے ہم آہنگی ممکن نہیں،وائٹ ہاؤس کا ردعمل آگیا

واشنگٹن ( اے بی این نیوز  )بھارت سے ہم آہنگی ممکن نہیں، تاہم بات چیت جاری رہے گی،وائٹ ہاؤس کا ردعمل سامنے آگیا۔ امریکی جریدہ کے مطابق
بھارت پر ٹیرف کا اعلان دو طرفہ تعلقات کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو۔
بھارت نے ابھی تک امریکی ٹیرف پر کوئی جوابی ردعمل نہیں دیا۔
مودی امریکا کی طرف جھکاؤ کی پالیسی کا ازسرِ نو جائزہ لے رہے ہیں ۔
مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
امریکی صدر اور مودی کے درمیان 17 جون کو 35 منٹ طویل گفتگو ہوئی ۔
صدر ٹرمپ، مودی سے ملاقات کے بغیر جی-7 سمٹ سے واپس گئے ۔
ٹرمپ نے مودی کو امریکا آنے کی دعوت دی، جو مودی نے مسترد کر دی۔
مودی کو خدشہ تھا کہ ٹرمپ، مودی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کروائیں گے۔
فون کال کے بعد وائٹ ہاؤس کے لہجے میں تبدیلی محسوس ہوئی ۔
مودی اور ٹرمپ کی کال کے بعد کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔

مزید پڑھیں :سیکیورٹی فورسزکی کارروائی،33خوارج جہنم واصل

متعلقہ خبریں