اہم خبریں

عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا،جا نئے کب

کراچی ( اے بی این نیوز  )چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ ے موقع پر15 اگست صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ عقیدت و احترام کے جذبے کے ساتھ کیا گیا ہے تاکہ طلباء، اساتذہ اور والدین اس عظیم دن کو مذہبی عقیدت اور سکون سے گزار سکیں۔

چہلم، جو کہ کربلا کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یادگار ہے، نہ صرف ایک مذہبی روایت ہے بلکہ تاریخ اسلام کا وہ ناقابلِ فراموش باب ہے جو حق و باطل کے فرق کو واضح کرتا ہے۔ ہر سال ملک بھر میں اس دن کی مناسبت سے مجالس، جلوس اور دعائیہ اجتماعات منعقد ہوتے ہیں، اور سندھ میں بھی اس دن کو پورے مذہبی احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں :بھارت نے امریکہ سے دفاعی ساز و سامان کی خریداری روک دی

متعلقہ خبریں