اہم خبریں

امریکہ ہم سے کیا چاہتا ہے ؟سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد کا بے لاگ تجزیہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز) سابق سیکرٹری خارجہ شمشا احمد نے اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہم سے کیا چاہتا ہے ؟ ٹرمپ کیا چاہتا ہے ؟ میں اسکا بہت مختصر جواب دونگا ۔

ٹرمپ تو نہیں میں امریکہ کا کہوں گا کہ امریکہ نے ہمیشہ اپنی لڑائیاںپاکستان کے ذریعے لڑی ہیں وہ چاہے کولڈ وار کازمانہ ہو یا ساٹھ کی دہائی جب ہم امریکہ کے جہاز اڑا کے اپنے ہوائی اڈوں روس کی جاسوسی کرتے تھے اور جس طریقے سے ہم نے پھروہ سارا کرکے پھر اسکے بعد 70 کی دہائی کے بعد اور 80 کی دہائی میں ہم پھر ایک بہت بڑی جنگ لڑی امریکہ کے لئےاس وقت ضیاء الحق آگیا تھا اور وہ تھی سوویت یونین کیخلاف افغانستان میں اور اتنی ہم نے جوانمردی کے ساتھ وہ جنگ لڑی ۔
کسی حد تک اپنے وجود کی خاطر اور میں ہمیشہ ضیاء الحق کوکریڈٹ دیتا ہوںکہ اس نے وہ جنگ لڑ کر امریکہ کی جنگ تو تھی لیکن اس نے وہ جنگ لڑنے کے بعد سوویت یونین کا گرم پانیوں تک پہنچنے کا خواب چکنا چور کردیا تھا سوویت یونین افغانستان آگیا تھا وہ امریکہ اس کو لے کر آیا تھا افغانستان میں ایک خلاء میں ایک خلا پیدا کیا تھا۔

وہ جنگ ہم نے لڑی اس کے نتیجے میں امریکہ کے سارے اہداف پورے ہوگئے تھے وہ دیکھ لیجئے سوویت یونین ٹوٹ گیا برلن کی دیوار گرادی گئی ایسٹ یورپ آزاد ہوگیا اور جمہوری ہوگیا اور امریکہ کو صدر ریگن تھا کا جو ایک بہت بڑا خواب تھا وہ پورا ہوگیا۔

متعلقہ خبریں