اہم خبریں

بڑی کارروائی،لاکھوں روپے کی گھڑیاں اور قیمتی اشیا برآمد،مزید ریکوری متوقع

لاہور( اے بی این نیوز       ) پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اہم مقدمے میں قیمتی گھڑیاں اور لاکھوں روپے نقدی کی جزوی برآمدگی کر لی ہے۔ یہ کارروائی ایف آئی آر نمبر 162/2025 کے تحت کی گئی، جس میں ملزمان کے قبضے سے رولیکس گھڑی، دیگر قیمتی اشیاء اور نقدی کی جزوی ریکوری عمل میں لائی گئی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، لاہور کے پوش علاقے DHA میں ہونے والی اس کارروائی میں پولیس نے 49 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد مالیت کی اشیاء برآمد کیں۔ تاہم، رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مزید ریکوری ہونا ابھی باقی ہے اور تفتیشی افسر کی جانب سے فالو اپ کارروائی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ ریکوری لاہور پولیس کی مستعدی، ٹیکنیکل ٹریکنگ اور بروقت حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ مقدمے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ مزید ریکوری اور گرفتاریوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :وزیر دفاع کا استعفیٰ؟میاں نواز شریف کی سرگرمیاں،عمران خان کا خوف،جا نئے اندرونی کہا نی

متعلقہ خبریں