لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب بھر کے طلبا، والدین اور اساتذہ کے لیے ایک بڑی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔ صوبے میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث پنجاب حکومت نے گرمیوں کی تعطیلات میں مزید توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ اب تمام سرکاری و نجی اسکول 31 اگست 2025 تک بند رہیں گے، اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا۔
یہ اعلان وزیر تعلیم پنجاب، رانا سکندر حیات کی جانب سے کیا گیا، جنہوں نے بتایا کہ شدید موسمی حالات کے باعث طلبا کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو پہلے طے شدہ شیڈول کے مطابق کھولا جانا تھا، مگر موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے چھٹیوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق، پنجاب کے بیشتر شہروں میں درجہ حرارت مسلسل 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جا رہا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے۔ والدین اور اساتذہ کی جانب سے بھی اسکول کھولنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، جسے حکومت نے سنجیدگی سے لیا۔
مزید پڑھیں :99 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی قرار ،نام سامنے آگئے،جا نئے تفصیلات