اہم خبریں

کون بنے گا اپوزیشن لیڈر ،3 نام سامنے آگئے ، ایک نے معذرت کر لی،دوسرے کی خاموشی،تیسرے کی لابنگ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے نااہل ہوکر ڈی سیٹ ہونے کا معاملہ۔ پی ٹی آئی کے بڑوں نے سر جوڑ لیے۔ مشاورت میں بانی پی ٹی آئی کے سامنے اپوزیشن لیڈر کے نام کی تجویز دینے پر گفتگو ہوئی۔ ابتدائی طور پر اپوزیشن لیڈر کے لیے تین نام سامنے آ گئے۔ بیرسٹر گوہر ، اسد قیصر اور عامر ڈوگر کے ناموں پر مشاورت ہوئی ۔ بیرسٹر گوہر نے بطور اپوزیشن لیڈر پارلیمانی کردار نبھانے سے معذرت کر لی۔ میں پارٹی کا چیئرمین ہوں میرے لیے یہی عہدہ کافی ہے دوسرے ناموں پر غور کریں۔ اسد قیصر نے بھی ابتدائی طور پر اپوزیشن لیڈر کے عہدے میں دلچسپی نہ دکھائی۔ خیبر پختونخوا گروپ نے اسد قیصر کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا مشورہ دے دیا۔
نظر ثانی مشورہ کے بعد اسد قیصر نے کوئی جواب نہ دیا۔ عامر ڈوگر اپوزیشن لیڈر کے لئے بھر پور لابنگ میں مصروف۔ عامر ڈوگر کے نام پر حکومت کو بھی کوئی اعتراض نہیں۔ عامر ڈوگر کو پنجاب میں ہی مخالفت کا سامنا ہے۔ خیبر پختونخوا گروپ نے بھی عامر ڈوگر کے نام کی حمایت نہیں کی۔ اسد قیصر کی جانب سے حتمی جواب تک پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کے نام کو ہولڈ کر لیا۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی 14اگست کو احتجاج کی کال افسوسناک ہے، عظمیٰ بخاری

متعلقہ خبریں