تربت (اے بی این نیوز ) ضلع کیچ کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے ۔
زلزلے کے جھٹکوں سے شہر اور گرد و نواح میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
شہری گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل آئے۔
متعدد مکانات کی دیواروں میں معمولی دراڑیں پڑ گئیں۔
زلزلے کی شدت 3.8 ریکٹر سکیل پر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز 40 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
زیر زمین گہرائی 34 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں :ٹیپو ٹرکاں والےکے بیٹے امیر بالاج کا کیس، اہم پیش رفت،جانئے ملزم کو کیا ریلیف ملا