راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی کے علاقے روات میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کے سینٹر کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی پیوندکاری کے سینٹر پر چھاپہ مار کر اسٹریچر سے بندھے ہوئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔پولیس کو دیکھ کر 6 افراد دیواریں پھلانگ کر فرار ہوگئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا اور اُسے نشہ آور شے پلا کر بے ہوش کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص نے بتایا کہ ملزمان اس کا گردہ نکالنا چاہتے تھے۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ