اہم خبریں

مینگورہ ، زمرد کی کان بیٹھ جانے سے 4 مزدور ملبے تلے دب گئے

مینگورہ (اے بی این نیوز)سوات کے شہر مینگورہ کے علاقے شاہدرہ وتکے میں زمرد کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 4 مزدور ملبے تلے دب گئے۔

مزدوروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں ، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کے اندر کام کرنے والے مزدوروں کو غیر متوقع طور پر مٹی کے دھنسنے کی آواز آئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر امدادی کام میں احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے تاکہ مزید کوئی حادثہ نہ ہو۔ریسکیو کے مطابق آپریشن کو تیز کرنے کے لیے قریبی کانوں اور ایمرجنسی یونٹس سے اضافی مدد طلب کی گئی ہے ، جلد ہی مزدوروں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: آج کا ڈالر ریٹ پاکستان میں کیا ہے ؟

متعلقہ خبریں