اہم خبریں

زمین پھٹی نہ آسمان گرا، غیرت کے نام پر 2 اور حوا کی اور بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

کراچی (اے بی این نیوز)سندھ کے ضلع کشمور میں سسر نے غیرت کے نام پر 2 بہوؤں کو گولی مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ملزم کی شناخت گل خان بھنگوار کے نام سے ہوئی جب کہ مقتولین میں رحمت اللہ بھنگوار کی بیوی اور بجاڑ کی بیوی شامل ہیں۔

دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تفصیلات حاصل کی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بخشا پور اسپتال منتقل کیا۔ تاہم بخشا پور ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے باعث لاشوں کو کشمور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دریں اثناء ایس ایچ او بخشا پور رفیق کھیڑو نے بتایا کہ جب پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے موقع پر پہنچی تو وہ پہلے ہی اپنا گھر خالی کر کے فرار ہو چکا تھا۔
مزید پڑھیں :عرفی جاوید کا بڑا راز ہوا فاش،حیران کن انکشاف،جا نئے کس کو دل دے بیٹھی

متعلقہ خبریں