اہم خبریں

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت ،عمران خان بشریٰ بی بی پیش،عظمی خان کو کمرہ عدالت بلا لیا گیا،جا نئے پھر کیا ہوا

راولپنڈی (اے بی این نیوز    )اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت ۔ سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی ۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ن
وکلاء صفائی سلمان صفدر اور قوسین مفتی عدالت میں پیش ہوئے ۔

سلمان صفدر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور سلمان اکرم راجہ کو کمرہ عدالت آنے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست دی گئی ۔ عدالت نے جیل کے باہر موجود عظمی خان کو کمرہ عدالت بلا لیا ۔

وکیل قوسین مفتی نے نیب کے گواہ پر جرح کیلئے عدالت سے مزید وقت مانگا ۔

سپیشل پراسیکوٹر عمر مجید کی جرح کیلئے مزید وقت دیئے جانے کی مخالفت ۔ بیرسٹر عمیر مجید نے کہا کہ جان بوجھ کرٹرائل کو طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

بانی کی بہن کمرہ عدالت اچکی ہیں اب بھی گواہ پر جرح نہیں کی جارہی ۔

عدالت نے دو گواہوں کو بیان ریکارڈ کرنے کیلئے طلب کیا تھا وہ بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا وقت پر کمرہ عدالت بھی نہیں آتے انھیں پابند کیا جائے۔

عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں :ارکان اور قیادت کی نااہلی،پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ،تیاریاں مکمل،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں