اہم خبریں

میں تھا، میں ہوں، اور میں ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کیساتھ رہوں گا، عمر ایوب

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا نااہلی کے بعد ٹویٹ سامنے آگیا۔ الْحَمْدُ لِلّٰہ، میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے مجھے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر خدمات انجام دینے کا موقع دیا۔
میرے قائد وزیراعظم عمران خان اور میرے ساتھیوں نے مجھے اس عہدے کے لیے نامزد کیا۔ مجھے این اے 18 ہری پور سے رکن قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے،
جو کہ انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے جج شیخ جاوید اقبال کے ایک جعلی فیصلے کی بنیاد پر کیا گیا۔ ۔ انہوں نے ایسے گواہوں کی گواہی پر سزا سنائی جنہیں گزشتہ سال انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے جج نے مسترد کر دیا تھا اور ہمیں بری کیا تھا۔
یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی موجود نہیں۔ اس ہائبرڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کو میرے سچ بولنے اور ان کا احتساب کرنے پر تشویش تھی، اسی لیے مجھے نشانہ بنایا گیا۔
میں ان شاء اللہ انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے جعلی فیصلے اور الیکشن کمیشن کی نااہلی کو عدالت میں چیلنج کروں گا۔
مجھے امید ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی، عدلیہ کی اس افسوسناک حالت کا نوٹس لے رہے ہوں گے۔ میں تھا، میں ہوں، اور میں ہمیشہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا کارکن رہوں گا۔
مزید پڑھیں :عوام کو چاہیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں، جس طرح وہ ہمارے لیے کھڑے ہیں، عمیر نیازی

متعلقہ خبریں