اسلام آباد (اے بی این نیوز) این ڈی ایم اے کا 28 تا 31 جولائی ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت۔
پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں الرٹ جاری۔
پنجاب کے اضلاع: لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ میں شدید بارشوں کی پیشگوئی۔
ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان میں درمیانے درجے کی بارشیں متوقع۔
خیبرپختونخوا میں سوات، کوہستان، دیر، ملاکنڈ، بونیر میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
دریائے کابل، سوات، چترال اور کلپانی نالے میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔
گلگت، سکردو، ہنزہ، شگر، مظفرآباد، وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے ریسکیو ٹیموں کو مشینری اور اہلکاروں کو تیار رکھنے کی ہدایت۔۔
مزید پڑھیں :کھانے میں کاکروچ نکل آیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے سخت نوٹس لے لیا