واشنگٹن (اے بی این نیوز) ٹرمپ نے کہا کہ تیل کی قیمتیں گریں تو پیوٹن لوگوں کو مارنا بند کر دیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین تنازع کے سوال پر امریکی میڈیا سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایندھن کی قیمتیں کم ہوئیں تو روسی صدر پیوٹن لوگوں کا قتل عام بند کردیں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایندھن کی قیمتوں میں مزید 10 ڈالر فی بیرل کمی کی گئی تو صدر پیوٹن کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔
ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ اگلے 24 گھنٹوں میں ہندوستان پر مزید محصولات عائد کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے روسی معیشت ڈوب جائے گی، اس لیے پیوٹن کو قتل بند کرنا ہوگا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اگلے ہفتے سیمی کنڈکٹرز اور چپس پر ٹیرف کا اعلان کر سکتے ہیں اور وہ ابتدائی طور پر فارما انڈسٹری پر کم ٹیرف لگا رہے ہیں۔ فارما پر ٹیرف ایک سے ڈیڑھ سال میں 150 سے 250 فیصد تک بڑھ جائیں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ادویات کی مصنوعات امریکا میں بنیں۔
مزید پڑھیں :کھانے میں کاکروچ نکل آیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے سخت نوٹس لے لیا