اہم خبریں

سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی کی ایک اور نشست سے محروم ہونے کے قریب

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی کی ایک اور نشست سے محروم ہونے کے قریب ہے۔
این اے 109 جھنگ سے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم مسلسل 40 دن غیر حاضر رہے۔
شیخ وقاص اکرم نے غیر حاضری پر چھٹی کی درخواست نہیں دی۔
آئین کا آرٹیکل 64 مسلسل 40 دن غیر حاضر رکن نشست سے نااہل قرار پاتا ہے۔
سپیکر کی جانب سے ایوان کو بروقت آگاہی نہ دینا بھی آئینی خلاف ورزی تصور ہوگی۔
رکن کے خلاف تحریک پیش ہونے پر سپیکر 7 دن میں رائے شماری کرانے کا پابند۔
مسلم لیگ ن کی رکن نوشین افتخار نے شیخ وقاص اکرم کے خلاف تحریک پیش کر دی۔
سپیکر اگلے منگل کو تحریک پر رائے شماری کے پابند ہوں گے۔
رائے شماری میں اکثریت رائے کی صورت میں این اے 109 کی نشست خالی ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں :سیاسی ہلچل ،پی ٹی آئی کے دو اہم ترین راہنما ناراض،خود ہی اڈیالہ جیل روانہ ، جانئے کون

متعلقہ خبریں