اسلام آباد (اے بی این نیوز)تحریک انصاف اراکین قومی اسمبلی نے خود پارلیمنٹ سے باہر جانے سے انکار کیا، ذرائع کے مطابق
اجلاس ختم ہونے کے باوجود پی ٹی آئی اراکین لابی میں بیٹھے رہے۔
سپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں گرفتاری سے بچانے کی درخواست کی گئی۔ ، سپیکرنے یقین دہانی کرائی کہ
پارلیمنٹ کی حدود سے آپ کو گرفتار نہیں ہونے دوں گا۔
پی ٹی آئی اراکین کا سپیکر سے متبادل گیٹ کھلوانے کا مطالبہ۔
سپیکر نے مطالبے پر متبادل گیٹ کھلوایا مگر اراکین باہر نہ نکلے۔
پولیس و ایف سی کی نفری معمول کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر موجود تھی۔
پی ٹی آئی اراکین نے دوپہر 2 بجے نکلنا تھا، جان بوجھ کر تاخیر کی۔
محمود اچکزئی اور سلمان اکرم راجہ ناراض ہو کر خود اڈیالہ روانہ ہو گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پارلیمنٹ آئے ہی نہیں۔
احتجاج کیلئے کوئی واضح حکمت عملی بھی مرتب نہ کی جا سکی۔
مزید پڑھیں :عمر ایوب،زرتاج گل،صاحبزادہ حامد رضا نااہل قرار،جا نئے اور کون کون شامل
